پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں پر کام روکنے کا فیصلہ چیلنج

 شہری حقوق کی تنظیموں کے گروپ نے نیویارک کی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
 نیویارک  (آئی این پی )امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔ غیرملک میڈیارپورٹ کے مطابق شہری حقوق کی تنظیموں کے گروپ نے نیویارک کی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے، عدالت سے ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی روکنے کے لیے  حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا