جرح کا حق لامحدود ہے نہ ہی بے لگام ،ٹرائل کورٹ کو غیر ضروری جرح محدود یا ختم کرنیکا مکمل قانونی اختیار ہے:جسٹس شاہد بلال حسن
اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے قرار دیاہے کہ جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں کرنا اور غیر متعلقہ سوالات کرنا ناقابلِ قبول ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کی جانب سے تحریری فیصلہ میں کہاگیاہے کہ جرح کا حق نہ تو لامحدود ہے اور نہ ہی بے لگام ہے،ٹرائل کورٹ کو غیر ضروری جرح محدود یا ختم کرنے کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے قانون کے مطابق قرار دے دیے۔عدالتیں گواہوں کو غیر ضروری تضحیک اور دباؤ سے محفوظ رکھنے کی پابند ہیں۔ٹرائل کورٹ نے مشاہدہ کیا کیس میں مزید جرح غیر ضروری، غیر متعلقہ اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے، ٹرائل کورٹ نے مدعا علیہ کا مزید جرح کا حق ختم کر دیا، لاہور ہائی کورٹ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔گواہوں کو طویل جرح کے ذریعے تھکا کر غلطی پر مجبور کرنا انصاف کے منافی ہے