نارووال،الیکشن کمیشن آفس کاڈرائیورقتل

 نامعلوم افراد نے ساجد روف بٹ کوفائرنگ کانشانہ بنایا، قاتل فرار
نارووال (خصوصی رپورٹ) نارووال رنسیوال پھاٹک پر نامعلوم افراد نیفائرنگ کرکے الیکشن کمیشن آفس کے ڈرائیورکوقتل کردیا، 39 سالہ ساجد ر ئوف بٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا، نیو لاہور روڈ پر الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر نامعلوم افراد نے ساجد روف بٹ کوفائرنگ کانشانہ بنایا،پولیس تھانہ سٹی نے بھائی کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔