بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل جانے سے روک دیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل جانے سے روک دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں، مگر پولیس نے انہیں جیل جانے سے روک دیا۔

 داہگل ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس کے بعد یہاں پہنچے ہیں اور اس اجلاس میں خیبر پختونخوا کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا ہے، مگر ان کا حصہ ہمیں نہیں ملا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اجلاس میں واضح کیا کہ ہمارا حصہ نہ دینا غیر آئینی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 8 دسمبر تک سب کمیٹیاں بنائی جائیں گی، اور جنوری کے وسط میں این ایف سی کا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے اجلاس میں وہ اس مسئلے کو اٹھائیں گے، کیونکہ قبائلی اضلاع کو ان کا حق نہ دینے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث خیبر پختونخوا بہت متاثر ہوا ہے، اور باقی تین صوبوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے، مگر ہمیں اب تک حق نہیں دیا گیا۔ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارا حصہ دیا جائے گا۔