کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نجی بینک ملازم کے جسمانی ریمانڈ میںتوسیع

پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل  میں نجی بینک ملازم  کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے توسیع کردی۔اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک ملازم  کو بدھ کو  احتساب  عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج محمد ظفر نے ملزم کو تفتیش کیلئے   مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم خالد احمد اپرکوہستان کا ہے۔عدالت سے استدعا کی  گئی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، لہذا  جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے ۔ جس پرعدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کردی۔