لیڈی ولنگڈن، 5 ڈاکٹرز کے خلاف انضباطی کارروائی ، لیٹر جاری

ایم ایس، ایچ او ڈی اور دیگر سینیئر ڈاکٹرز فرائض میں غفلت کے مرتکب قرار
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب  مریم نواز شریف کی ہدایت پر لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مبینہ ویڈیو پر محکمہ صحت نے ایکشن لے لیا۔اس ضمن میں ذمہ دار سینیئر انتظامی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کے خلاف پی ایم ڈی سی کو بھی خط لکھ دیا گیا۔لیڈی ولنگڈن ویڈیو کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹنگ کونسل کو پانچ ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے باضابطہ لیٹر بھی جاری کر دیا گیا۔ دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹر ماہم، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر عیسی کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے سابق ایم ایس، سینیئر کنسلٹنٹ، سینیئر رجسٹرار، سینیئر میڈیکل آفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔سابق ایم ایس ڈاکٹر فرح، ایچ او ڈی ڈاکٹر عظمی ،سینیئر کنسلٹنٹ اینتھٹزیا، ڈاکٹر منیر، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر روطابہ، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر منزہ، سینیئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر درہ ارم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ایم ایس، ایچ او ڈی اور دیگر سینیئر ڈاکٹرز فرائض میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب قرار دیے گئے جبکہ انتظامی کمزوری، نااہلی اور کنٹرول کے الزامات عائد کیے گئے