پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز جیت لی

زمبابوے  نے 58 رنز کا ہدف دیا‘ پاکستان نے 5.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا

بلاوئیو(مانیٹرنگ  ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔بلاوئیو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12.4 اوورز میں 57 رنز پر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 5، عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔زمبابوے کے برین بینیٹ 21 اور تادیونشے مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔