بلاوائیو (آئی این پی) سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلے میچ میں ناکامی کے باوجود سیریز 2-1 سے جیت لی۔ بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بولاوایو میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز تک پہنچایا جہاں صائم ایوب 31 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد عبداللہ شفیق کے ساتھ کامران غلام نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 22 اوورز میں 100 رنز تک پہنچایا۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 23ویں اوور میں 112 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 39.2 اوورز میں 201 رنز پر گری، محمد رضوان 37 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 44.3 اوورز میں 232 رنز پر گری، کامران غلام 103 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 47.3 اوورز میں 273 رنز پر گری، سلمان آغا 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 48.4 اوورز میں 283 رنز پر گری، عرفان خان 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔04 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے برائن بینیٹ نے 37 ، شان ولیمز نے 24، تادیوانشے نے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رئوف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔