واشنگٹن(آئی این پی )چاند اور زمین پر گھڑی کی رفتار میں فرق ہوگا۔ حالیہ تحقیق کے مطابق، چاند کی کمزور کشش ثقل کی وجہ سے وہاں کی گھڑیاں زمین کی گھڑیوں کے مقابلے میں تیز چلتی ہیں۔فلکیاتی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق البرٹ آئن سٹائن کی عمومی اضافیت کی تھیوری Theory of General Relativity پر مبنی وقت زمین کی نسبت چاند پر زیادہ تیزی سے چلتا ہے۔ چاند کی کمزور کشش ثقل کی وجہ سے فرق ہے۔اس فرق کی مقدار تقریبا 56 مائیکرو سیکنڈ فی دن ہے۔