معروف اداکارہ ثنا جاوید ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں
کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار اکبر اسلام نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کی حقیقت بتا دی۔معروف اداکارہ ثنا جاوید ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، چند برس قبل اداکارہ کو اس وقت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب شوبز سے وابستہ بعض افراد نے ان کے رویے اور سیٹ پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے بات کی تھی۔ اس صورتِ حال کے باعث انہیں مداحوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شادی کے بعد ثنا جاوید نے ایک مرتبہ پھر اداکاری کا سلسلہ شروع کیا اور ڈرامے کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی آئیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ مختلف اداکار کام کر رہے ہیں، جن میں اکبر اسلام بھی شامل ہیں، جو ان کے ہمسائے انکل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔حال ہی میں اکبر اسلام نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے مبینہ طور پر بدتمیز یا مشکل اداکارہ ہونے کے تاثر پر وضاحت کی۔اکبر اسلام کا کہنا ہے کہ معاملہ صرف اداکاروں کے بدتمیز ہونے کا نہیں ہوتا بلکہ ایک فنکار کے لیے سیٹ پر اپنی ایک خاص شخصیت اور اورا برقرار رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، ممکنہ طور پر ثنا جاوید اور فرحان سعید کے معاملے میں بھی یہی چیز نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ثنا جاوید اور فرحان سعید کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، ہر سیٹ کا ماحول مختلف ہوتا ہے اور حالات بھی ایک ڈرامے سے دوسرے ڈرامے میں بدل سکتے ہیں۔