ملک بھر میں ایل پی جی کی مہنگی فروخت ،عوام کو مشکلات کا سامنا

لاہور(آئی این پی ) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب ایل پی جی   کی  بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا   آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں گیس مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں نے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فی کلو ایل پی جی 340 سے 370 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔لاہور میں بھی صورتحال مختلف نہیں