انتظامی ضروریات کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے، ابراہیم مراد

تمام سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر قومی چیلنج کا حل تلاش کر سکتی ہیں:سابق صوبائی وزیر
لاہور(آئی این پی ) سابق صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، بڑے جغرافیائی علاقوں کو ایک ہی مرکز سے مثر انداز میں چلانا عوامی مسائل کے فوری حل میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں   انہوں نے کہا کہ 571 کلومیٹر دور واقع راجن پور جیسے علاقوں کی موثر گورننس لاہور سے ممکن نہیں، اسی طرح لاہور سے ساڑھے پانچ گھنٹے کی مسافت پر واقع مری جیسے دور دراز علاقوں کی انتظامی نگرانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے