چینی کی سرکاری قیمت 173 روپے فی کلو مقرر، ہول سیلرز کی فہرست جاری

چینی کی سرکاری قیمت 173 روپے فی کلو مقرر، ہول سیلرز کی فہرست جاری

شہر میں چینی کی ترسیل میں پہلے سے بہتری کے باوجود قلت برقرار ہے، جبکہ قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ہول سیلرز 50 کلوگرام کا چینی کا تھیلا 8850 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چینی کی سرکاری قیمت 173 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم متعدد کریانہ فروش چھپ کر اسے 200 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں، جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کریانہ فروشوں کے لیے چینی ہول سیلرز کی فہرست جاری کر دی ہے تاکہ انہیں آسانی سے سرکاری نرخ پر چینی فراہم کی جا سکے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ قیمتوں کو مزید قابو میں لایا جا سکے۔