پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس آج طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس آج پیر کو لاہور میں ہوگا،اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو 5 اگست احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارٹی کے آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی مشاورت کی جائے گی۔