مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے
کارکن قیادت پر دبائو ڈالیں علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کو فوری نکالا جائے
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پارٹی کو 9مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا، میں عمران خان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہئے،جیسے 9مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام جاری پیغام میں شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لئے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی، پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو نکالے، میرے مطالبات بلند و واضح ہیں، کارکن پی ٹی آئی پر دبائو ڈالیں کہ علیمہ خان اور راجہ کو فوری نکالے، اگر میں ناکام ہوا تو ہمیشہ کیلئے سیاست سے غائب ہو جاوں گا۔