یوٹیلٹی سٹورز کی ممکنہ بندش ، ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ ہے:نفیسہ شاہ

سکھر/خیرپور (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش کو ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر ملازمین اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی فی الفور دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور جیلانی ہائوس میں یوٹیلٹی اسٹورز یونین کے رہنمائوں عبدالقیوم برڑو ، فہیم انصاری ، فرمان علی لاشاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کے وفد نے انہیں یوٹیلیٹی اسٹور ز کی بندش ، ملازمین کیساتھ زیادتیوں و دیگر مسائل سے آگاہ کیا ، سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے وفد کو یقین دلایا کہ ملازمین کیساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہوگی انشاء اللہ انکے مسائل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھے جائینگے