ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراقچی

ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی بھی پاکستان میں مذاکرات کے لیے جانے سے انکار نہیں کیا۔

ان کے مطابق ایران مذاکرات میں اس بات پر زور دیتا ہے کہ کسی بھی جنگ یا تنازعے کا حل جامع اور دائمی ہونا چاہیے، تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ عراقچی نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی میڈیا ایران کے موقف کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے، جبکہ ایران پاکستان کی امن کی کوششوں اور ثالثی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے۔اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے مثبت رویہ رکھتا ہے، اور خطے میں امن قائم کرنے میں پاکستان کے کردار کو اہم سمجھتا ہے۔