ایران میں انٹرنیٹ سروس 35 روز سے معطل ہے:نیٹ بلاکس

تہران(آئی این پی )نیٹ بلاکس نامی انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ کی بندش اب 35ویں دن میں داخل ہو چکی ہے، جہاں زیادہ تر صارفین 816 گھنٹوں سے زائد عرصے سے بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ عام عوام دنیا سے کٹی ہوئی ہے، اہم معلومات سے محروم ہیں اور ان کی آواز دب گئی ہے کیونکہ یہ صورتحال پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے