کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کیلئے جیل منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف ا?ج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔