دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری ،بھارت لسٹ سے باہر

 فہرست میں امریکا ‘ چین‘ روس‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ جنوبی کوریا‘ فرانس‘ جاپان‘ سعودی عرب اور اسرائیل بالترتیب شامل
 واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک 2025کی فہرست جاری کر دی ہے۔فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔لیکن اس فہرست میں حیران کن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں امریکا ‘ چین‘ روس‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ جنوبی کوریا‘ فرانس‘ جاپان‘ سعودی عرب اور اسرائیل بالترتیب شامل ہیں۔