نادرا پاک آئی ڈی ایپ میں نئے زبردست فیچرز متعارف

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.7.4 جاری کردیا ، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ نادرا ترجمان سید شباہت علی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مذکورہ ایپ میں شہریوں کے لئے ایف آئی اے کو آن لائن شکایت درج کرانے، فیملی ریکارڈ درست کرنے، دستخط اپ لوڈ کرنے اور شناختی دستاویزات کی ڈیجیٹل سہولت سمیت متعدد اہم فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔نئے ورژن سے قبل جاری کردہ سہولتوں میں جانشینی سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی شامل ہے، پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کے ذریعے شہری قانونی وارثت سے متعلق سکسیشن سرٹیفکیٹ یا لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کی تصدیق کرسکتے ہیں