پاکستانی نژاد برطانوی اوپرسٹار سائرہ پیٹر نے تاریخ رقم کردی

 حکومت پاکستان نے صدارتی اعزازستارہ امتیاز کے لیے بھی منتخب کیا، 23مارچ کودیاجائیگا
لندن (شوبز ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سٹار سائرہ پیٹر نے تاریخ رقم کردی۔لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال کے کنسرٹ میں سائرہ پیٹر کے ساتھ 525 سے زائد مغربی کلاسیکل موسیقار شریک تھے، جن میں آل سولز آرکسٹرا اور 400 آوازوں پر مشتمل عظیم الشان کورس بھی شامل تھا۔ سائرہ پیٹریہ اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں،انہیں 2026 میں حکومت پاکستان نے صدارتی اعزازستارہ امتیاز کے لیے بھی منتخب کیاہے جوانہیں آئندہ برس 23مارچ کودیاجائے گا۔