مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سکیورٹی نظام بنائیں: چینی صدر

اپنے معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں:قاہرہ میں گفتگو
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صدر شی جنپنگ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے وہ خطے کے لیے نیا سیکیورٹی نظام تشکیل دیں اور اپنے معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں۔چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ نے یہ بات قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران چینی صدر شی جنپنگ نے مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی، جانبداری اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرنے پر بھی زور دیا۔صدر شی جنپنگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مشترکہ سلامتی کے لیے ایک جامع حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ مسئلہ فلسطین خطے کے تنازع کا بنیادی مرکز ہے اور اسے نظرانداز یا پسِ پشت نہیں ڈالا جانا چاہیانھوں نے اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی حمایت کرتے ہوئے بیرونی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے معاملات میں دہرے معیار ترک کریں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کا یکساں اطلاق یقینی بنائیں۔مشرق وسطیٰ کے ممالک کو باہمی طور پر اچھے ہمسائیگی کے تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی سلامتی کا نیا ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیے۔