پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب سے مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 12 لاکھ 92 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس اور 425 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کے لیے 385 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے، اور 7 لاکھ 99 ہزار جانور محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔
ڈیمز کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ:
منگلا ڈیم 83 فیصد
تربیلا ڈیم 100 فیصد
انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد
پونگ ڈیم 98 فیصد
تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ اور کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں:
سیالکوٹ 101 ملی میٹر
گجرانوالہ 59 ملی میٹر
گجرات 48 ملی میٹر
نارووال 41 ملی میٹر
لاہور 14 ملی میٹر
مری 12 ملی میٹر
منڈی بہاالدین 4 ملی میٹر
حافظ آباد 2 ملی میٹر
فیصل آباد 1 ملی میٹر
آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔