حکومت کاہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی ملازمتوں کا اعلان

 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ملازمتوں کا اعلان کیا، انہوں نے لکھا کہ درخواست جمع کروائیں اور محکمے کا حصہ بنیں۔ رانا سکندر حیات نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2025 ہے۔ انہوں نے درخواست دہندگان کی آسانی کے لئے لنک بھی شیئر کیا۔درخواست دہندگان کی عمریں 40 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہئیں جبکہ ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے ساڑھے 3لاکھ روپے کے درمیان ہے