اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کان اور دانت حساس ہونے پر میڈیکل بورڈ نے ’’سپورٹیو مینجمنٹ‘‘ تجویز کی ہے ، رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے بانی کے کان کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز چیک اپ کر رہے ہیں،پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی، بورڈ نے کان اور دانت کے سوا بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دیا۔