بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ، کان اور دانت دردکے علاوہ صحت درست قرار

راولپنڈی (آئی این پی  )میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی صحت کو درست قرار دیدیا اور کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیومینجمنٹ تجویز کردی۔ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ تازہ ترین میڈیکل رپورٹ میں کان اور دانت کے علاوہ بانی کی صحت کو درست قرار دیا گیا،بانی کا جیل میں بلڈ پریشر،شوگر اور آکسیجن لیول اور پلس ریٹ آئیڈیل ہے،کان اور دانت حساس ہونے کی وجہ سے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی جارہی ہے