لاہور(کرائم رپورٹر) پیمرا نے ملک بھر کے ٹی وی چینلز کو کرائم سینز اور سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کرنے سے روک دیا ہے۔ ہدایت نامہ سندھ پولیس کی درخواست پر جاری کیا گیا۔پیمرا کے مطابق ملزمان کے زیرِ حراست انٹرویوز نشر کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، ٹی وی چینلز کو برآمدہ سامان دکھانے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام منیجرز، نیوز ایڈیٹرز اور گرافک ڈیزائنرز کو اس فیصلے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ پیمرا نے واضح کیا ہے کہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔