تھانوں میں گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم

کٹس کی مددسے سنگین جرائم کے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب بھر کے 747 تھانوں کی گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم کر دی گئیں،کٹس کی مددسے قتل اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا ۔کرائم سین کو محفوظ بنانے کیلئے تھانے کی ہر کرائم سین گاڑی میں لانگ کونز، کارڈن ٹیپ اور مارکر پر مشتمل خصوصی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شعیب خرم جانباز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں پولیس افسروں کو فرسٹ رسپانڈر کی خصوصی ٹریننگ د یکر 500 ماسٹر ٹرینر تیار کر لیے گئے ہیں۔پی ایف ایس اے کوآرڈینیٹرز کے تعاون سے پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت جاری ہے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک تمام افسروں کو کرائم سین مینجمنٹ کی تربیت دی جائیگی۔پولیس افسروں کوجدید فرانزک تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی تفتیشی افسر کرائم سین کو محفوظ نہیں بنائے گا تو اس کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔