غزہ میں قحط قدرتی نہیں، یہ اکیسویں صدی میں انسان کا بنایا ہواقحط ہے:وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی‘بیلجیئم کا بھی تسلیم کرنیکا فیصلہ
لند ن،برسلز (آئی این پی )برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو رواں ماہ فلسطین کو تسلیم کرنیکاباضابطہ اعلان کردیں گے جبکہ بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو برطانیہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں ہر گزرتا روز مزید تباہیاں لا رہا ہے، خوراک کی کمی سے غزہ کے 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو جان کا خطرہ ہے، اسرائیلی حکومت غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی سے مستقل انکاری ہے