فلسطین کو تسلیم کرنے پر برطانیہ کو دو کھرب پانڈ سے زائد ہرجانہ اداکرنا پڑے گا

لندن (آئی این پی )برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے نے برطانیہ کو دو کھرب پانڈ سے زائد رقم بطور ہرجانہ ادائیگی کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے ۔  قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست برطانیہ سے اس زمین کے معاوضے کا مطالبہ کر سکتی ہے جو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران برطانوی کنٹرول میں رہی۔