پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے ہری پور ضمنی الیکشن میں سرکاری افسران کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سہیل آفریدی کی درخواست کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔سہیل آفریدی کے وکیل نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی وکالت نامہ جمع کرایا ہے، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دئیے کہ ایسا تو نہیں ہوتا ہے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کے وکلا کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا کہ آج کے بعد کسی صورت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا خرم ذیشان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی استدعا پر اب تک چھ بار سماعت ملتوی کی جاچکی ہے