چین کا J-35 طیارہ دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر بن گیا

چین کا J-35 طیارہ دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر بن گیا

بیجنگ: چین نے اپنے تیسرے اور جدید ترین ائیرکرافٹ کیریئر "فوجیان" سے اسٹیلتھ فائٹر طیارہ J-35 کی کامیاب اڑان بھر کر عسکری میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق فوجیان نے اپنی جدید Electromagnetic Catapults کے ذریعے تین اقسام کے طیارے لانچ کیے، جن میں J-15T، ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ فائٹر اور KJ-600 ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیارہ شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ J-35 اسٹیلتھ فائٹر نے کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھری۔ماہرین کے مطابق یہ تجربات چین کی بحری فضائی قوت میں اضافہ اور فوجیان کی لانچ و ریکوری صلاحیت کے عالمی معیار تک پہنچنے کا ثبوت ہیں۔ یہ تجربات ستمبر کے آغاز میں بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ سے قبل کیے گئے۔

فوجیان چین کا پہلا مکمل ملکی ڈیزائن شدہ ائیرکرافٹ کیریئر ہے اور دنیا کا سب سے بڑا روایتی ایندھن سے چلنے والا جنگی جہاز ہے۔ اس میں تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس نصب ہیں جو بھاری طیاروں کو لانچ کرنے اور زیادہ پروازیں ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔