سوچی: پیوٹن نے نیٹو پر روسی حملوں کی تیاری کے دعوے کو مسترد کردیا

سوچی: پیوٹن نے نیٹو پر روسی حملوں کی تیاری کے دعوے کو مسترد کردیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی حملوں کی تیاری کے دعووں کو "بکواس" قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی فوجی تیاریوں پر وہ مایوس ہیں لیکن ان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے جوابی اقدامات فوری اور سخت ہوں گے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ یورپی ممالک خود بھی اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ روس ان پر حملہ کرے گا۔ اگر واقعی وہ ایسا سمجھتے ہیں تو یا تو وہ انتہائی نااہل ہیں یا پھر جان بوجھ کر بےایمانی کر رہے ہیں۔