پنجاب حکومت نے ’ستھرا پنجاب پروگرام‘ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک جامع پلان تیار کیا ہے۔
محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے پنجاب کابینہ کو سفارشات بھیج دی ہیں، جن کے تحت صوبہ کی نمائندگی عالمی ماحولیاتی فورمز، سیمینارز، کانفرنسز اور ایکسپوز میں کی جائے گی۔ اس کا مقصد صفائی، ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اقدامات کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔حکام کے مطابق، پنجاب کے یہ کامیاب ماڈلز دیگر ممالک کے لیے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، اور بین الاقوامی سطح پر شمولیت سے سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور عالمی ساکھ میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ تجویز وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن ’صاف اور خوبصورت پنجاب‘ کے تسلسل کا حصہ ہے، جس کے تحت ماحول دوست اقدامات کو اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں تک پہنچایا جائے گا۔