دنیا بھر سمیت پاکستان میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے تاکہ ان کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
پاکستان کے تاریخی پہاڑی سلسلے، کوہ سلیمان اور وادی کوئٹہ کے چار مشہور پہاڑ (کوہ چلتن، کوہ تکاتو، کوہ زرغون، اور کوہ مہردار) ملک کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گلگت بلتستان، جہاں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو واقع ہے، مہم جوئی اور جنگلی حیات کے لیے مرکز ہے۔ پاکستان میں 7000 میٹر سے بلند 108 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں، جبکہ 6000 میٹر بلند چوٹیوں کی تعداد بے شمار ہے۔اب تک کے ٹو پر چڑھائی کے دوران 91 کوہ پیما جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 377 کامیاب ہوئے ہیں۔ پہاڑ نہ صرف مہم جوئی بلکہ جنگلات اور پانی کے ذخائر کی صورت میں زندگی کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ لیکن انسانی مداخلت کے باعث جنگلی حیات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔