نقاش،شبیر اور عثمان موقع پر دم توڑ گئے، ارسلان اور قیص ہسپتال منتقل
لالہ موسیٰ (خصوصی رپورٹ )تھانہ دولت نگر کے علاقہ چوہدووال کے قریب سابق دشمنی پر 3 افراد قتل،2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نقاش منظور جٹ سکنہ دڈواہ،شبیر حسین جٹ سکنہ عالم گڑھ ،عثمان سکنہ خانقاہ ڈوگراں ،ارسلان اور قیص اپنی کار پر عالم گڑھ مارکی کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کارمیں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نقاش،شبیر اور عثمان جاں بحق ہوگئے جبکہ ارسلان اور قیص شدید زخمی ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال پہنچادیا، وجہ عناد دشمنی بتائی جاتی ہے۔