مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا غیر ملکی میڈیا کیلئے ترجمان مقرر کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری وزیر اعظم کے 4 جون کے اسی نمبر کے سابق احکامات اور کابینہ ڈویڑن کے سرکلر نمبر 3-2/2024-Min-I مورخہ 10 جون کو منسوخ کرتے ہوئے کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں لکھا گیاکہ مشرف علی زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کیلئے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کیلئے تعینات کیا جاتا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویڑن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔