50 سالہ کوثر بی بی کو محلے داروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا لگا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) جھگڑے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی 50 سالہ کوثر بی بی کو محلے داروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا لگا تھا کوثر نامی خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے اطلاع ملنے پر چوکی بیگم کوٹ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا۔ڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔