صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا پختونخوا بار کونسل انتخابات میں ملگری وکیلان کی جیت پر پیغام
پشاور(آن لائن)صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے پختونخوا بار کونسل انتخابات میں ملگری وکیلان کی جیت پر پیغام میں کہا ہے کہ ملگری وکیلان کی جیت اے این پی کے نظریے اور جمہوریت کی فتح ہے، وکلاء ہمیشہ سے جمہوریت، آئین اور انصاف کے محافظ رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے وکلاء نے باچا خان اور ولی خان کے نظریے پر اعتماد کا اظہار کیا، ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وکلاء کے شانہ بشانہ جمہوریت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلاء کا کردار قابلِ تحسین ہے، خان ملگری وکیلان کی کامیابی وکلاء کے جمہوری شعور کی عکاس ہے، جنہیں ہمارا خاتمہ مطلوب تھا وہ کروڑوں خرچ کر کے بھی ناکام ہوئے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم نظریے کے وارث ہیں، عوامی قبولیت کے سامنے کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی، تمام قوم پرست، جمہوریت پسند اور ترقی پسند قوتوں کو یہ جیت مبارک ہو، خیبر پختونخوا کے وکلاء نے ثابت کر دیا کہ وہ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، یہ کامیابی انصاف، جمہوریت اور صوبائی خودمختاری کی فتح ہے۔