بڑی وجوہات تجارتی تنازعات، زیادہ شرحِ سود اور عالمی سطح پر غیر یقینی سیاسی حالات
سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے ہیں,یہ کمی زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں دیکھی گئی
اسلام آباد (آئی این پی )سال 2025 کی پہلی ششماہی میں عالمی غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات اقوامِ متحدہ کے ادارے کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کی نئی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں ایف ڈی آئی میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔یہ کمی پچھلے دو سال سے جاری گراوٹ کا حصہ ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بڑی وجوہات تجارتی تنازعات، زیادہ شرحِ سود اور عالمی سطح پر غیر یقینی سیاسی حالات ہیں، جن کی وجہ سے سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے ہیں۔یہ کمی زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں دیکھی گئی، جہاں سرحد پار کمپنیوں کے انضمام اور خرید و فروخت، جو عام طور پر ان کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ہوتے ہیں، 18 فیصد کم ہو کر 173 ارب ڈالر تک رہ گئے۔ترقی پذیر معیشتوں کی صورتحال مجموعی طور پر قدرے بہتر رہی اور ان کی سرمایہ کاری تقریبا مستحکم رہی، تاہم خطے کے لحاظ سے رجحانات مختلف رہے۔لاطینی امریکا اور کیریبین میں سرمایہ کاری کے بہائو میں 12 فیصد اور ایشیائی ترقی پذیر ممالک میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ افریقہ میں 42 فیصد کمی دیکھی