صحافیوں کو دھمکانا یا انصاف سے محروم کرکے خاموش کرنااصرف افراد نہیں بلکہ جمہوریت پرحملہ ہے:سپیکرقومی اسمبلی
لاہور(آئی این پی ) اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون اورجمہوریت کا بنیادی جزو ہے، جمہوری اورانصاف پسندمعاشریکی تشکیل کے لئے صحافیوں کیخلاف جرائم کا خاتمہ ناگزیر ہے,غزہ، فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں صحافیوں پرمظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں،رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 پارلیمان کے ٹرانسپیرنسی کے فروغ کے عزم کا مظہرہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکانا یا انصاف سے محروم کرکے خاموش کرنااصرف افراد نہیں بلکہ جمہوریت پرحملہ ہے،مقبوضہ کشمیر اورغزہ میں بھارتی و اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں صحافیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں،تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کا علم بلند رکھا ہے۔