معیاری طرزِ حکمرانی کا انحصار نہ پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد پر بھی ہوتا ہے:صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان
مظفرآباد(آئی این پی)صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا ہے کہ سول سروس ریاست کا ایک اہم ستون ہے جو حکومتی نظام میں تسلسل برقرار رکھنے، عوامی پالیسیوں کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور حکومتی سہولیات و ثمرات شہریوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ معیاری طرزِ حکمرانی کا انحصار نہ صرف حکومت کی درست پالیسی سازی بلکہ ان پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد پر بھی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقدہ چوتھے سینئر مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔