مولانا فضل الرحمن ہسپتال میں طبی معائنہ اور ٹیسٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پمز ہسپتال جاکر طبی معائنہ کرایا، ڈاکٹر کی تجویز پر الٹرا ساوٓنڈ اور ایکسرے بھی کرائے۔ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ خون ٹیسٹ بھی کروائے۔ ادھر مولانا فضل الرحمن نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچے اور ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوٓں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔