خاص مہمانوں کو پولیس پروٹوکول میں قذافی سٹیڈیم لایاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)خاص صلاحیت کے حامل افراد بنے لاہور پولیس کے خاص مہمان۔تحفظ منزل سے خاص مہمانوں کو پولیس پروٹوکول میں قذافی اسٹیڈیم لایاگیا ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے خاص اہلیت کے حامل افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے خاص مہمانوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بھی دیکھایا۔فیصل کامران نے خاص اہلیت کے حامل افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اسپیشل افراد کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ منزل میں اسپیشل افراد کو بہترین رہائشی سہولیات دی جارہی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بہترین کھانا بھی فراہم بھی کیا جا رہا ہے۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کے  ویڑن کے مطابق تمام طبقات کی یکساں خدمت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس کے درجہ چہارم ملازمین، خاندانوں سمیت ہمارے مہمان تھے۔ علاوہ ازیں اسلام آبادیونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے کرکٹ کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی حصار میں قذافی اسٹیڈیم لایا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔ فیصل کامران نے ٹیموں کی موومنٹ سے قبل وبعد قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ دورانِ چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئی