پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے آئندہ مالی سال کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 45,000 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
اس سفارش کے مطابق، موجودہ کم از کم اجرت 40,000 روپے کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔پائیڈ نے اس حوالے سے ایک شواہد پر مبنی فریم ورک بھی پیش کیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے قومی سطح پر کم از کم اجرت کی حد مقرر کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق، کم از کم اجرت کی پالیسی اب صرف لیبر ڈیپارٹمنٹ کا معاملہ نہیں رہی، بلکہ اس کا اثر گھریلو قوتِ خرید، غربت، غیر رسمی روزگار، مقامی طلب، پیداواری ترغیبات اور سماجی استحکام پر بھی پڑتا ہے۔مزید برآں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کے جولائی سے اپریل تک اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد رہی، اور اپریل 2026 میں سال بہ سال افراطِ زر 10.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔