تھائی لینڈ سے آ ئے 2 پارسلز سے 12 کلو میرجوانا برآمد ، کھلونوں کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی
کراچی(آئی این پی )ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کسٹمز ایئرپورٹ نے ایک بڑی کارروائی میں انٹرنیشنل میل آفس میں پارسل میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی۔کسٹمز ایئرپورٹ کے مطابق پارسلز سے برآمد شدہ منشیات کی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے، اسکریننگ کے دوران تھائی لینڈ سے آنے والے 2 مشکوک پارسلز کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے منشیات برآمد ہوئی۔کسٹمز کے مطابق انٹرنیشنل ڈاک کے ذریعے 12 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تھائی لینڈ سے آنے والے 2 پارسلز سے 12 کلو میرجوانا نامی منشیات برآمد ہوئی۔منشیات کھلونوں کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، دونوں پارسلز میں پلاسٹک کھلونے، لیگو سیٹس اور ماڈل کٹس ظاہر کیے گئے تھے