ممبئی (آئی این پی )41سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔بھارتی خبررساںادارے ا ے این آئی کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون کو 41 سال بعد ملک بدر کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون اپنی دو بیٹیاں چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جا رہی ہے، حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں بھارت سے کیوں نکالا جا رہا ہے؟۔