سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے، کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پھیلتی چلی جائے گی اور پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو عالم اسلام کے لیے نقصان قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے انہیں ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردی کر سکتے ہیں، اور اسکولوں و مساجد پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریب کا گزارہ مشکل ہو گیا ہے، افطاری اور سحری کا کاروبار متاثر ہوا اور عید سیزن دکانداروں کے لیے کامیاب نہیں رہا۔