تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن کا شہر اعتکاف 2026 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کا اجتماعی اعتکاف مسلسل 35 سال سے جاری تھا اور اس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شہروں اور دیہات میں معتکف ہوں، کیونکہ موجودہ حالات میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں۔واضح رہے کہ منہاج الاعتکاف (اعتکاف سٹی) کا آغاز 1991 میں لاہور سے کیا گیا تھا اور یہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف مانا جاتا ہے۔